fbpx
بزم

مرحبا

خیر مقدم انسان کی پیدائش سے لے کر کوچ کرنے تک ہر شخص کئی مراحل سے گزرتا ہے، کٹھن بھی آرام دہ بھی اور جب بھی وہ ایک مرحلہ پار کرلیتا ہے تو احساس کرتا ہے کے گزشتہ واقعہ بڑی حکمت کا تھا، یا تو کچھ سکھا گیا یا آزما گیا اور کچھ نہیں بھی تو مسکرانے کا  یہ پچھتانے کاسبب بن گیا۔ ہم اکثر اپنی زندگی بحث، مباحثہ، مقابلے اور اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے میں لگا دیتے ہیں اور ایک لا حاصل قسم کی جدو جہد اپنے پر تاری کیئے رکھتے ہیں، اور ایسے میں کہیں اپنے بہت ہی اہم لمحات کو یا تو نظر انداز کر دیتے ہیں یا پھر بالکل ہی کہیں بھلا بیٹھتے ہیں، اس ہی خوف کی بنا میں نے سوچا کیوں

قصہ کہانی

تنہائی

میں اکثر سوچتا ہوں کے درحقیقت یہ خوف ہے کیا؟ (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({}); عام فہم انداز میں تو شاید کسی خطرے کے پیش نظر دل میں پیدا ہونے والا جذبہ ہو پر ہر خوف کا جنم ایک وسوسے سے ہوتا ہے، پر وہیں میں سمجھتا ہوں کے اگر خوف کو قابو کرنا ہے تو گھر سے نکل کر دنیا کا سامنا کرنا چاہیئے، کیوں کے بہادر وہ نہیں جو شیر کو مار ڈالے، بہادر وہ ہے جو شیر کے خوف کو فتح کرکے اس کا سامنا کرے، میرا خوف دنیا نہیں اور نا ہی جن بھوت جنتر منتر یا کوئی دشمن ہے میرا خوف میرا وسوسہ ہے جو مجھے میری تنہائی کی یاد دلاتا ہے میرے سونے کے بعد..