خیر مقدم
انسان کی پیدائش سے لے کر کوچ کرنے تک ہر شخص کئی مراحل سے گزرتا ہے، کٹھن بھی آرام دہ بھی اور جب بھی وہ ایک مرحلہ پار کرلیتا ہے تو احساس کرتا ہے کے گزشتہ واقعہ بڑی حکمت کا تھا، یا تو کچھ سکھا گیا یا آزما گیا اور کچھ نہیں بھی تو مسکرانے کا یہ پچھتانے کاسبب بن گیا۔
ہم اکثر اپنی زندگی بحث، مباحثہ، مقابلے اور اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے میں لگا دیتے ہیں اور ایک لا حاصل قسم کی جدو جہد اپنے پر تاری کیئے رکھتے ہیں، اور ایسے میں کہیں اپنے بہت ہی اہم لمحات کو یا تو نظر انداز کر دیتے ہیں یا پھر بالکل ہی کہیں بھلا بیٹھتے ہیں، اس ہی خوف کی بنا میں نے سوچا کیوں نا کوئی ایسا طریقہ کروں کے دل کی بات بھی کہوں، اپنی یادوں کا زکر بھی کروں اور حالات حاضرہ پر بحث بھی، وہ چبھتی بات بھی قلم بند کردوں جو معاشرے پر دباؤ ڈالے اور وہ بھی اس زبان میں جو تقریباً ہم سب کی رسائی میں ہو۔
تو پھر آپ سب دوستوں، عزیزوں اور محترم قارئین کو میں تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں کے آیئے جڑیئے میری کھٹی میٹھی باتوں، داستانوں اور یادوں سے، میری اس بزم کیونکہ یہ ہے میری دنیا، ایک بہت ہی کامل دنیا اور اس دنیا میں مجھے آپ سب سے رابطے میں رہنا بہت پسند ہے۔ بہت جلد حاضر ہوتا ہوں اپنے اگلے بلاگ کے ساتھ، ان شاءاللہ، خوش رہیں، آباد رہیں